اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مطالبہ

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں اپوزیشن کے وفد نے ملاقات کی اور اپوزیشن وفد کا قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مطالبہ کیا۔

وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت اپوزیشن کے دیگر اراکین اسمبلی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث بنے، بیرسٹر گوہر نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

اپوزیشن اراکین نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ایوان میں قائد حزب اختلاف کا تقرر جلد از جلد کیا جائے تاکہ پارلیمانی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

ملاقات میں قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

اس موقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کو آگاہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ فی الحال عدالت میں زیر غور ہے اور عدالتی فیصلے کے بعد ہی اس ضمن میں آئینی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

پارلیمان میں تعمیری کردار ادا کرنے کی تاکید

اسپیکر نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کا باہمی مشاورت سے آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی، سینیٹ میں راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان

سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں ہمیشہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں ہم سب کو قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھانا ہوگا۔

قومی مفاد میں مشترکہ قانون سازی پر زور

اسپیکر نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ پارلیمان کو عوامی مسائل کے حل کا مؤثر فورم بنائیں اور قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو نتیجہ خیز بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس، قومی اسمبلی کا اجلاس 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور فریقین نے جمہوری روایات کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان روس تعلقات میں بڑی پیشرفت، اویس لغاری نے نئی حکمتِ عملی دنیا کے سامنے رکھ دی

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

حج 2027 کی تیاریوں کا آغاز، رجسٹریشن رواں ماہ متوقع

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

ویڈیو

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟