محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ نے مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں، اپنے سفر کا مناسب بندوبست کریں کیونکہ آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان

دوسری جانب، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔ مٹھی میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 2، جبکہ بابوسر اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالم جبہ، کالام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے شمالی اضلاع راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم