ملک میں شدید گرمی کی پیش گوئی، آج سے بارشوں کا امکان

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم انتہائی گرم رہنے جب کہ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بیشتر مقامات پر 22 سے 26 مئی تک بارش امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ جب کہ اگلے ایک سے دو دنوں کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ 22 مئی کو ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی کی امید کی جا سکتی ہے جب کہ سندھ کے علاقوں دادو، جیکب آباد اور گردونواح میں گردو غبار اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 22 مئی کے بعد اسلام آباد میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

اسی طرح شمال مشرقی اور وسطی بلوچستان، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

23 سے 26 مئی تک سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بکھر سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی آج 22 سے 24 مئی تک بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ملک میں جاری گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

کہاں کا درجہ حرارت کیا رہا؟

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 43، کراچی 35، پشاور 39، کوئٹہ 36، جیکب آباد 49، سکھر، خیرپور اور لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ