سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا چیمپیئن بن گیا

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا چیمپیئن بن گیا  ہے، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 25 رنز اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر خان، محمد فائق اور غازی غوری جلد آؤٹ ہوئے جس کے باعث ٹیم مقررہ 20 اوورز میں کم اسکور تک محدود رہی۔

بنگلہ دیش اے کی بولنگ میں ریپون منڈول نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، راکبول حسن نے 2 وکٹیں جبکہ ایس ایم مہروب اور جیشن عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عبدالغفار سقلین نے بھی ایک وکٹ لی۔

جوابی اننگنز میں بنگلہ دیش کی جانب سے ابتدائی شراکت نے اچھا آغاز فراہم کیا، لیکن پاکستان شاہینز کے اٹیک نے میچ پر تیزی سے گرفت مضبوط کر لی۔ عرفات منہاس، سعد مسعود، سفیان مقیم اور معاذ صداقت نے اہم لمحات پر وکٹیں حاصل کر کے بنگلہ دیش کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔

بنگلہ دیش کے آخری اوورز میں عبدالغفار ثقلین اور رپون منڈل نے 3 چھکے لگا کر مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا، مگر جیت کی کوشش آخری گیند پر ناکام رہی، بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی اور میچ ٹائی ہوگیا۔

میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے 7 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر چوتھی بال پر حاصل کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور