اداکار ایتھن براؤن 52 برس کی عمر میں چل بسے

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکار اور نغمہ نگار جیکسن براؤن نے اعلان کیا کہ ان کے ماڈل، اداکار اور موسیقار بیٹے ایتھن براؤن انتقال کر گئے ہیں۔

’رننگ آن ایمپٹی‘ کے گلوکار کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایتھن منگل کی صبح چل بسے، ان کی عمر 52 برس تھی۔ وجۂ موت تاحال معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر کی صبح جیکسن براؤن اور فِلس میجر کے بیٹے ایتھن براؤن اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے اور انتقال کر گئے۔

’اس مشکل وقت میں ہم خاندان کی نجی نوعیت کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ اس وقت مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔‘

رپورٹس کے مطابق ایتھن نے آئیزک مِزراہی سمیت کئی فیشن ڈیزائنرز کے لیے ماڈلنگ کی۔ انہوں نے 1995 کی اینجلینا جولی اور جونی لی ملر کی فلم ’ہیکرز‘، کیٹ ہڈسن کی فلم ’ریزنگ ہیلن‘ اور ٹی وی سیریز ’برڈز آف پرے‘ میں بھی کام کیا۔

ایتھن نے اپنے والد کی طرح موسیقی میں بھی قدم رکھا، وہ ایلائن زین نامی میوزیکل جوڑی کا حصہ تھے، جس کے دوسرے رکن کیٹ کولبرٹ کے والد چارلس کولبرٹ ہیری بیلافونٹے سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ بطور باس گِٹارسٹ کام کر چکے ہیں۔ اس جوڑی نے 2022 میں اپنا ڈیبیو البم ’رائٹ بیفور یور آئیز‘ جاری کیا۔

مزید پڑھیں: 90 کروڑ کا محض ایک سین جو فلم کا حصہ بھی نہ بن سکا، یہ فلم کونسی تھی؟

2 نومبر 1973 کو پیدا ہونے والے ایتھن، جیکسن اور ماڈل فِلس میجر کے بیٹے تھے۔

1974 میں، محض 6 ماہ کی عمر میں، وہ اپنے والد کے ساتھ رولنگ اسٹون میگزین کے سرورق پر بھی چھپ چکے تھے۔

جیکسن اور میجر کی شادی دسمبر 1975 سے مارچ 1976 تک صرف 4 ماہ برقرار رہی، جب فِلس میجر نے خودکشی کر لی تھی۔ اُس وقت ایتھن کی عمر صرف 2سال تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!