صدر اور وزیراعظم پاکستان کا عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین پر مشترکہ اظہارِ حمایت

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے الگ الگ پیغامات میں فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی، حمایت اور اصولی مؤقف کو ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی تاریخی جدوجہد، جرأت اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام مکمل عزم کے ساتھ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی، 70 ہزار سے زائد شہادتوں، گھروں، اسپتالوں، اسکولوں اور بنیادی ڈھانچے کی بربادی نے انسانی تاریخ کے دردناک ترین واقعات کو جنم دیا ہے، لیکن اس کے باوجود فلسطینی عوام نے ہمت، ثبات اور امید کا دامن نہیں چھوڑا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوجیوں کا گرفتاری دینے والے 2 فلسطینیوں کو قتل کرنے کا واقعہ، ویڈیو منظرعام پر آگئی

وزیراعظم نے اسرائیلی جنگی جرائم کے مؤثر احتساب، مستقل جنگ بندی، تشدد کے خاتمے، مسلسل انسانی امداد کی فراہمی، UNRWA کی مکمل بحالی اور غزہ سمیت تمام فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلا کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دو ریاستی حل، 1967 کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں فلسطینی عوام کی تاریخی جدوجہد، بہادری اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے ظلم و جبر کے باوجود ایک نیا باب رقم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین سے برادرانہ رشتہ انسانی اصولوں، انصاف، برابری اور تاریخی وابستگی پر مبنی ہے، جس کا اظہار قراردادِ لاہور 1940 میں بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ: پاکستان کا مقبوضہ فلسطین میں سنگین صورتحال پر اظہارِ تشویش

صدر نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی اور جنگی جرائم کے مکمل احتساب کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کی وکالت کر رہا ہے اور آئندہ بھی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر آزاد اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑے گی اور انصاف اور امن کا راستہ ہموار کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟