سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن میں پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار آغاز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز

پاکستانی ثقافت پر مبنی پریڈ میں چاروں صوبوں کی رنگوں کی بہار جبکہ نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی کلچرل ویک کے پہلے روز ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے چاروں صوبوں پر مبنی ثقافتی پریڈ میں ثقافتی رنگ نمایاں رہے جبکہ نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی آواز کا بھرپور جادو جگایا اور اپنے مشہور گیت گا کر ہزاروں افراد کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل

پاکستانی کلچرل ویک کے لیے پاکستان سے معروف سوشل میڈیا انفلونسرز سمیت میڈیا ہاوسز کے نمائندوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اس موقعے پر سفارت خانہ پاکستان کی پولیٹیکل سیکریٹری اقرا کا کہنا تھا کہ ریاض سیزن میں پاکستانی ثقافت کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب دنیا بھر کی ثقافتوں کو اہمیت دے رہا ہے اس سے مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان روابط کو فروغ مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے

ابرارالحق کا کہنا تھا کہ وہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارت میڈیا کے شکر گزار ہیں اور ان کی کاوش کو سراہتے ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ثقافت کو اجاگر کرکے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور