پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بدھ کو پارٹی کی 40 رکنی سیاسی کمیٹی تحلیل کر دی اور اس کی جگہ کم اراکین پر مشتمل نئی کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایسی کی تیسی‘ والی بات پی ٹی آئی کے لیے کی، سہیل آفریدی کی کل بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
ڈان کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی کہ نئی کمیٹی میں صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر رہنما شامل کیے جائیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے وضاحت کی کہ نئی کمیٹی میں غالب امکان ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر اراکین شامل ہوں گے۔
شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی ہدایت
عمران خان نے قومی اسمبلی میں شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی بھی ہدایت کی تاہم پارٹی اس فیصلے پر عمل ہونے کا امکان نہیں ہے بالکل اسی طرح جیسے ماضی میں زرتاج گل کی نامزدگی بھی مؤثر نہ ہو سکی تھی۔
مزید پڑھیے: فیصلہ سازی کور کمیٹی کرتی ہے، علیمہ خان یا گنڈاپور کا سیاسی کردار نہیں، لطیف کھوسہ
علاوہ ازیں انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو انصاف لائرز فورم کی ازسرِنو تنظیم کا اختیار بھی دے دیا۔














