نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کرائے کے گھر سے گریسی مینشن کیوں منتقل ہوں گے؟

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کے میئر منتخب ظہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد مین ہیٹن میں واقع میئر کی سرکاری رہائش گاہ، گریسی مینشن، منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خاندان کی حفاظت اور نیویارک کے عوام کے لیے اپنی ’افورڈیبلٹی ایجنڈا‘ پر مکمل توجہ دینے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

انسٹا گرام پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ظہران ممدانی نے جنوری میں گریسی مینشن منتقل ہونے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے اپنی موجودہ رہائش، اسٹوریا، کو خاص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محلہ ہمیشہ ان کے دل اور کام کا حصہ رہے گا۔

’یہ فیصلہ دراصل ہمارے خاندان کی حفاظت اور اس بات کی اہمیت کے پیشِ نظر کیا گیا کہ میں اپنی تمام تر توجہ اس افورڈیبلٹی ایجنڈے پر مرکوز رکھ سکوں جس کے لیے نیویارکرز نے ووٹ دیا۔‘

ان کا کہنا تھا وہ بہت سی چیزوں کو یاد کریں گے۔ ’۔۔۔عدنی چائے کی خوشبو، ہسپانوی اور عربی سمیت مختلف زبانوں میں ہونے والی گفتگو۔۔۔ سمندری غذا اور شاورما کی مہک جو ہر طرف پھیلی رہتی تھی۔‘

افورڈیبلٹی اور رہائشی استحکام کے ایجنڈے پر انتخابی مہم چلانے والے زہران ممدانی نے گزشتہ ماہ بڑے مارجن سے میئر کا انتخاب جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی خفیہ اداروں کے ایشیائی نژاد شہری سے ظہران ممدانی کے بارے میں سوالات، شہریوں میں خوف و ہراس

وہ گزشتہ 100 سال میں نیویارک کے سب سے کم عمر میئر ہوں گے۔

34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ کو اس بات پر تنقید کا سامنا بھی رہا کہ وہ سبسڈی والے گھر میں رہتے ہیں۔

فی الحال وہ اسٹوریا میں ایک بیڈروم کے اپارٹمنٹ کے لیے تقریباً 2,300 ڈالر کرایہ ادا کرتے ہیں۔

سابق گورنر اینڈریو کومو نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سالانہ 1,42,000 ڈالر کمانے کے باوجود سبسڈی والے کرایہ کے فلیٹ میں رہ رہے ہیں۔

ظہران ممدانی کا موجودہ 800 اسکوائر فٹ کا اپارٹمنٹ نیویارک قانون کے مطابق حرارت اور گرم پانی فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ظہران ممدانی نے 5 رکنی عبوری ٹیم کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہے؟

اگرچہ اپارٹمنٹ میں واشر یا ڈرائر نہیں، مگر عمارت میں مشترکہ لانڈری روم موجود ہے۔

1929 میں تعمیر ہونے والی اس عمارت میں لفٹ بھی موجود ہے، جو اسٹوریا میں ایک نایاب سہولت ہے۔

دوسری جانب، گریسی مینشن میں ورانڈے سے ایسٹ ریور کا دلکش منظر نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں:ظہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ کون ہے؟

یہاں ایک شاندار فائر پلیس کے ساتھ استقبالیہ کمرہ، اور پیرس کے باغات کی منظرکشی والے وال پیپر کے ساتھ خصوصی ڈائننگ اور بیٹھک کمرے موجود ہیں، جہاں میئرز سرکاری شیف کے تیار کردہ کھانے کھاتے ہیں۔

اسٹوریا ایک نسبتاً سستا اور نوجوان خاندانوں کا پسندیدہ محلہ ہے، جب کہ اپر ایسٹ سائیڈ دنیا کے مشہور عجائب گھروں اور بارز کا مرکز ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق یہی سخت سیکیورٹی اور سرکاری تقریبات کی سہولت وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے تقریباً تمام میئرز بالآخر گریسی مینشن ہی کو منتخب کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم