کورم برقرار رکھنے کے باوجود اسپیکر کے رویے پر افسوس ہے، رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں کورم کی گنتی پر حکومت کے روپے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہماری پارٹی کے اراکین کی حاضری مکمل رہی اور ہم ہمیشہ اسمبلی کے اجلاس کو اہمیت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے کہ جمہوریت میں پارلیمان سب سے اعلیٰ ادارہ ہے اور ہم ہر ممکن طریقے سے عوامی مسائل کو اسمبلی کے فلور پر لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

شازیہ مری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے پہلے دن سے اسمبلی میں عوام کی بات نہیں کی بلکہ صرف بانی پی ٹی آئی کی بات کو اہمیت دی۔

انہوں نے حکومت کے رویے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود اسپیکر کے رویے پر افسوس ہے۔

شازیہ مری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو اسمبلی میں کورم قائم رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

تاہم پی ٹی آئی نے پھر کورم کی گنتی کے حوالے سے شرارت کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔

ان کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی مک مکا ہوا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے دوبارہ کورم کی گنتی کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!