سعودی عرب کی نئی یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی، وژن 2030 میں نوجوانوں کے فعال کردار کی راہ ہموار

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے نئی یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں حصہ دار بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نوجوانوں کا بول بالا، بزرگ آبادی صرف 2.8 فیصد

ترجمان وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے مطابق جنرل پالیسی فار یوتھ ڈویلپمنٹ نوجوانوں کی سرکاری اداروں، نجی شعبے اور غیر منافع بخش تنظیموں میں شمولیت کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اس پالیسی کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف ملکی سطح پر پیش قدم بننے کا موقع دینا بلکہ انہیں عالمی سطح پر مسائل حل کرنے اور اختراعی کردار ادا کرنے کے قابل بنانا بھی ہے۔

پالیسی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی اور پائیدار ماحول فراہم کرنے کے لیے رہنما اصول اور عملی وسائل مہیا کرتی ہے تاکہ وہ ترقی کر سکیں۔ اس کی 5 بنیادی شعبہ جات میں اقتصادی بااختیاری، کمیونٹی میں شمولیت، تعلیم اور زندگی بھر سیکھنے کے مواقع، صحت اور فلاح و بہبود، اور قومی شناخت و مذہبی اقدار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پرفیوم سعودی نوجوانوں کی شناخت کا حصہ‘، جدہ سپر ڈوم میں خوشبوؤں کی منفرد نمائش جاری

وزارت کے مطابق پالیسی نوجوانوں کے مسائل، قانون سازی کے خلا اور نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے منصوبوں کی مالی بااختیاری کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ پالیسی میں ڈیجیٹل سیفٹی، امتیاز اور تشدد سے تحفظ، خواتین اور مردوں کے لیے مساوی مواقع، اور معذور نوجوانوں کو بااختیار بنانے جیسے اہداف پر زور دیا گیا ہے۔

پالیسی کے قیام سے پہلے وزارت نے 20 ترقی یافتہ ممالک کی نوجوان تیاری پروگراموں کا تفصیلی مطالعہ کیا اور 34 سے زائد ورکشاپس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی۔ تحقیق کے دوران وزارت نے ملکی و غیر ملکی ماہرین کے ساتھ میٹنگز اور 11 ہزار سے زائد نوجوانوں کے سرویز بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت 2030 تک سعودی عرب کی معیشت میں تیل کے برابر ہوجائے گی؟

2024 میں سعودی عرب یوتھ ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی بھی متعارف کرائی گئی تھی، جو 30 سے زائد سرکاری اور نجی اداروں کی معاونت سے تیار کی گئی، اور نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں معاونت کے عزم کی علامت ہے۔

جنرل پالیسی فار یوتھ ڈویلپمنٹ نوجوانوں کے لیے سعودی عرب کو ترقی اور مواقع کا مرکز بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے، خاص طور پر جب کہ 69.4 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر ہے اور 35.9 فیصد کی عمر 15 سے 34 سال کے درمیان ہے۔

وزارت نے اپنے پالیسی دستاویز میں شاہ سلمان کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو پیغام دیا  ہے کہ ’آپ قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم