بوندی ساحل فائرنگ: حملہ آور باپ بیٹے کی شناخت ہوگئی، 1998 سے آسٹریلیا میں مقیم تھے

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سڈنی کے مشہور بوندی ساحل پر ہونے والے فائرنگ حملے میں 16 افراد ہلاک جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا اور دوسرا شدید زخمی ہو کر زیرِ حراست ہے۔ ہلاک شدگان کی عمریں 10 سے 87 سال کے درمیان ہیں۔

مزید پڑھیں: میرا سڈنی فائرنگ واقعے سے تعلق نہیں، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان کی وضاحت

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق حملہ آور باپ 50 سالہ ہے جو 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر افغانستان سے آسٹریلیا آیا اور بعد میں پارٹنر ویزا اور ریزیڈنٹ ریٹرن ویزہ حاصل کر چکا تھا۔ زخمی بیٹا آسٹریلیا میں پیدا ہوا۔

آسٹریلوی میڈیا نے حملہ آوروں کے نام ساجد اور نوید اکرم بتائے ہیں۔ وہ سڈنی کے جنوب مغربی علاقے بونی رگ میں رہائش پذیر تھے، جو بوندی ساحل سے قریباً ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔

مزید پڑھیں:سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب، فائرنگ کرنے والا ملزم افغانی نکلا

حملہ آوروں کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دونوں عام زندگی میں بالکل معمول کے رہائشی تھے، اور حملے کے واقعے نے علاقے میں خوف و حیرت پیدا کر دی ہے۔

سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب، فائرنگ کرنے والا ملزم افغانی نکلا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو ہلاک کرنے والا افغان شہری نکلا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی خبر جھوٹ ثابت ہوئی، اور اب تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف

بھارتی میڈیا جس پاکستانی شہری کے پروفائل کی بنیاد پر پروپیگنڈا کرہا تھا، وہ خود سامنے آگیا۔ نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میری تصویر کو سوشل میڈیا پر استعمال کرکے مجھے حملے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، جو مکمل بے بنیاد ہے۔

بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان کی وضاحت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جس پاکستانی نوجوان کو حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا وہ خود سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں نوید اکرم نے کہا کہ میں 2018 سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہ رہا ہوں، اور میں نے یہیں سے ماسٹرز کیا، اور اب ایک کمپنی چلا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سڈنی میں ہونے والا فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، کہیں پر بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے، لیکن بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی ذمہ داری مجھ پر عائد کررہے ہیں جو من گھڑت ہے۔

نوید اکرم نے کہاکہ میری فیس بک سے تصویر اٹھا کر سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستانی نوجوان سڈنی حملے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی میرے چاہنے والے دیکھ رہے ہیں وہ ایسی پوسٹس کو رپورٹ کریں، اور میرا ساتھ دیں کیوں کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور