بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی سازش قرار دےدیا

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ٹی وی سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

ان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گئی ہے جس میں اداکارہ نے بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے پہلگام حملے کو مبینہ طور پر ایک ’سازش‘ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے

اداکارہ نے ویڈیو میں پہلگام حملے کے دوران سیکیورٹی میں مبینہ کوتاہی پر بھی شدید ردِعمل دیا۔ انہوں نے اس واقعے کو ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ دہلی میں سڑک کے کتوں کی حمایت میں احتجاج کرنے والوں کے لیے جتنی سیکیورٹی لگائی گئی ہے اگر اتنی ہی سیکیورٹی وہاں لگا دی جاتی جہاں لوگوں سے نام پوچھ کر قتل کیا گیا تو وہ اس طرح نہ مارے جاتے۔ یا پھر کیا یہ بھی کسی سازش کا حصہ ہے؟ جواب دیجیے

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق رکھ کر شکار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں بتائیے حکومت کس کے ساتھ کاروبار کر رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید

ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو اگست 2025 کی ہے جو دہلی این سی آر میں آوارہ کتوں کے انتظام سے متعلق عدالتی تنازع کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں جیا بھٹاچاریہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت عدلیہ کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کن عناصر کے ساتھ معاملات طے کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟