یورپ میں اے آئی کی تعلیم: وزیراعظم نے ملک بھر کے طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک بھر سے طلبا و طالبات کو اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ بھجوانے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری، حکومت کا لاکھوں ’کروم بکس‘ تقسیم کرنے کا اعلان

ہری پور یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی کنجی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔ ہونہار طلبا و طالبات قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پورے صوبے میں مزید لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، اور لیپ ٹاپ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کا عملی ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، مہارت اور ٹیکنالوجی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

وزیراعظم نے والدین اور اساتذہ کی محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرٹ پر منتخب طلبہ کو جدید تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا ہے تاکہ وہ ملک کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت رواں برس 1 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے، شزہ فاطمہ خواجہ

وزیراعظم نے اے آئی کی تعلیم کے لیے میرٹ پر طلبہ کو یورپ بھجوانے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کا طریقہ کار سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘