عریبک اسٹائل چکن: مزے کا ایک نیا جہاں

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اسٹائل کا چکن تو آپ اکثر گھروں میں بناتے رہتے ہیں۔اگر چکن کی کوئی منفرد ڈش بنانی ہو اور گھر پر مہمانوں نے بھی آنا ہو تو مختلف ہوٹلوں کی چکن کی بنی منفرد ڈشوں پر انحصار کیا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کے لیے چکن عریبک اسٹائل ریسپی لائے ہیں جسے آپ گھر میں خود تیار کر سکتے ہیں اور مہمانوں سے تعریفیں بٹور سکتے ہیں۔چکن عریبک اسٹائل کی یہ ریسپی نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی خوب پسند کریں گے۔

عریبک اسٹائل چکن کیسے بنانا ہے اور اس کے لیے کن کن اجزا کی ضرورت ہوتی ہے آیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

عریبک اسٹائل چکن بنانے کے لیے اجزا

دہی۔۔۔۔۔3 کھانے کے چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ۔۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل۔۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ
سرکہ۔۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
نمک۔۔۔۔۔حسب ضرورت
سرخ مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر۔۔۔۔۔1 چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ (بھونا ہوا)
کالی مرچ پاؤڈر۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر ۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر ۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
ادرک پاؤڈر ۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
دار چینی پاؤڈر ۔۔۔۔۔1 چوتھائی چائے کا چمچ
پارسلے۔۔۔۔۔1 چوتھائی چائے کا چمچ
اوریگینو۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
(چکن۔۔۔۔۔بغیر ہڈی کے (آدھا کلو
تیل۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ

عریبک اسٹائل چکن کے لیے سوس بنانے کے لیے اجزا

مکھن۔۔۔۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ(بغیر نمک کے)
میدہ۔۔۔۔۔2 چائے کے چمچ
دودھ۔۔۔۔۔تین چوتھائی کپ
نمک۔۔۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر ۔۔۔۔۔دو چٹکی
کالی مرچ۔۔۔۔۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
جائفل۔۔۔۔۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

عریبک اسٹائل چکن بنانے کے لیے چکن میری نیٹ کرنے کا طریقہ

1- ایک باؤل میں دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں۔
2-اب اس میں تمام مصالحے،زیتون کا تیل اور سفید سرکہ ڈالیں اچھی طرح مکس کر لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

3-اب اس پیسٹ میں چکن ڈالیں اور  میری نیٹ کر کے ایک گھنٹے تک کور کر کےرکھ دیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

عریبک اسٹائل چکن بنانے کے لیے سوس بنانے کا طریقہ

1- مھکن کو کڑاہی میں ڈال کر پگھلا لیں۔
2- جب مھکن پگھل جائے تو اس میں میدہ ڈالیں اور ایک سے دو منٹ تک ہلکی آنچ پر بھون لیں تا کہ اس کا کچا پن دور ہو جائے۔

تصویر:اسکرین گریب

3- میدہ بھون لینے کے بعد اس میں دودھ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر2سے 3منٹ تک پکائیں اور اس میں چمچ ہلاتے رہیں۔ جب تک اس میں تھوڑا گاڑھا پن نہ آجائے۔ یاد رکھیں سوس کو زیادہ گاڑھا نہیں کرنا۔اب اس میں مصالحے شامل کریں۔
4 ایک منٹ تک پکائیں۔اور چولہا بند کر دیں۔

تصویر:اسکرین گریب

عریبک اسٹائل چکن بنانے کا طریقہ

1۔کڑاہی میں تیل گرم کر لیں۔اب اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈالیں اور چولہے کی آنچ ایک سے دو منٹ کے لیے تیز کر دیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

2۔چکن کی بوٹیوں کی سائیڈ تبدیل کریں اور مزید ایک منٹ تک پکائیں۔
3۔اب چکن کو 8 سے 10 منٹ تک کے لیے ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔

تصویر:اسکرین گریب

4۔چکن میں دہی ڈالنے کی وجہ سے اس میں پانی آجائے گا اس لیے تیز آنچ پر پانی سکھا لیں۔
5۔جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اسے دوسری کڑاہی میں ڈال لیں اور چولہے کے نیچے آنچ ہلکی کر دیں۔
6۔اب اس پر تیار شدہ وائٹ سوس ڈالیں۔

تصویر:اسکرین گریب

7۔اب اس پر ایک چوتھائی کپ کدو کش کی ہوئی موزریلا چیز ڈالیں۔

تصویر:اسکرین گریب

8۔اب چکن کو ڈھانپ دیں اور تب تک پکائیں جب تک اس کی چیز میلٹ نہ ہو جائے

آپ کا مزیدار عریبک چکن تیار ہے۔

تصویر:اسکرین گریب

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp