عمران خان اور اہل خانہ پر ریاستی سختیوں نے خطرناک روایت ڈال دی، سہیل آفریدی

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے ساتھ مسلسل ظلم روا رکھا جا رہا ہے، جو ملک میں خطرناک اور غیر جمہوری روایت کو جنم دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی نے اپنے حلقے میں سیکیورٹی آپریشن کی اجازت دے دی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پرامن کارکنوں اور رہنماؤں پر واٹر کینن کے ذریعے زہریلا کیمیکل استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد بشمول عمران خان کی بہنیں متاثر ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ نے اسے غیر انسانی اور غیر آئینی رویہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی۔

وفاقی حکومت نے این ایف سی فنڈز روکے، ترقیاتی منصوبے متاثر

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے این ایف سی فنڈز تاحال صوبے کو جاری نہیں کیے گئے۔ ان فنڈز کی عدم فراہمی سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے ترقیاتی کام جاری رکھ رہی ہے تاکہ قبائلی علاقوں میں عوامی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔

عمران خان اور اہل خانہ پر کارروائیاں قابلِ مذمت ہیں

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی پوری توجہ عمران خان اور تحریک انصاف کو نشانہ بنانے پر ہے۔ یہ سیاسی انتقام ملک کی جمہوریت کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو کارکنوں پر کیمیائی واٹر کینن کا استعمال سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

معیشت زبوں حالی کا شکار، حکومتی ترجیحات غلط ہیں

سہیل آفریدی نے حکومتِ وقت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے۔ جی ڈی پی، زراعت اور صنعتی سیکٹر سمیت تمام معاشی اشاریے نیچے جا رہے ہیں، لیکن حکمران صرف عمران خان کی کردار کشی میں مصروف ہیں۔ عوامی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں ہو رہا۔

وزرا کو اضلاع کے دورے کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ نے کابینہ ارکان کو ہدایت جاری کی کہ ہر وزیر 15 روز میں کم از کم اپنے متعلقہ ضلع کا دورہ کرے تاکہ انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے اور عوامی اعتماد بحال ہو۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی جیل سے وائرل تصویر، علیمہ خان نے تصدیق کردی

انہوں نے بتایا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں چیف سیکریٹری گڈ گورننس روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دیں گے تاکہ حکومت کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اہم پیغام

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، گلیات اور دیگر سڑکیں جزوی طور پر بند

اسکول اب بچوں کو کتابیں اور یونیفارم من پسند دکانوں سے خریدنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے، پنجاب حکومت نے تاکید کردی

ایمیزون میں مزید 14 ہزار کارپوریٹ ملازمین کی چھٹی متوقع

بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے