مریم نواز سے ملاقات کا مطالبہ لے کر کرین پر چڑھنے والے شخص کو ریسکیو کرلیا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا مطالبہ لے کر کرین پر چڑھنے والے شخص کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے ہاسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر ایک نامعلوم شخص کرین پر چڑھ گیا تھا، جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسمبلی کا اسٹاف، سیکیورٹی حکام اور ریسکیو ٹیم عمارت کے گرد پہنچ گئے، اور نامعلوم شخص کو نیچے آنے کا کہا، تاہم وہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویر والا ایک بینر لہراتا رہا۔

نامعلوم شخص نے مؤقف اختیار کیاکہ جب تک مریم نواز سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نیچے نہیں آؤں گا، جس پر ریسکیو حکام نے جواب دیا کہ آپ پہلے نیچے آئیں، پھر ملاقات کروا دی جائے گی۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشیر ذیشان ملک موقع پر پہنچ گئے، اور کرین پر چڑھنے والے شخص سے ٹیلیفون پر بات کی، اور یقین دہانی کرائی کہ اس کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، جس کے بعد اسے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp