ڈہرکی میں سیاہ کاری کے جرگے پر پولیس کارروائی، ایک ملزم گرفتار، 6 کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گھوٹکی میں سیاہ کاری کے نام پر غیرقانونی جرگہ منعقد کرنے کے معاملے پر ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی کے نوٹس کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: سیاہ کاری کا الزام، بولان میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

پولیس کے مطابق ڈہرکی میں سیاہ کاری کے جھوٹے الزام پر جرگہ منعقد کیا گیا تھا، جس میں متاثرہ خاندان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور 2 لڑکیوں کو بطور ازالہ دینے کا غیر قانونی اور انسانیت سوز فیصلہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزم شاہنواز بھیو کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ جرگے میں ملوث 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرگے میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی جرگوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور سیاہ کاری یا کسی بھی قسم کے غیر قانونی فیصلوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں