میٹا نے 2 نئے اے آئی ماڈلز تیار کرلیے، لانچ کب ہوں گے؟

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے حال ہی میں اپنی سپر انٹیلی جنس لیب کے تحت نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ماڈلز تیار کیے ہیں جنہیں اندرونی طور پر ‘مینگو’ اور ‘ایواکاڈو’ کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا اے آئی کے میڈیا اداروں سے معاہدے، خبروں تک رسائی آسان ہوگئی

مینگو خاص طور پر ویڈیو اور تصویری مواد کی سمجھ بوجھ اور تجزیہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ماڈل کا مقصد بصری ڈیٹا کے ذریعے حقیقی دنیا کی بہتر وضاحت کرنا ہے اور اس میں ایڈوانسڈ ٹیکسٹ ٹو ویڈیو جنریشن کی صلاحیت بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ماڈل کی خصوصیات مارکیٹ میں موجود کئی ماڈلز سے بہتر ثابت ہو سکتی ہیں۔

دوسرا ماڈل ایواکاڈو ایک نئے ٹیکسٹ بیسڈ لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جو کوڈنگ، تجزیاتی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت میں بہتری لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: یورپی یونین میٹا کے خلاف انکوائری کی تیاری کیوں کررہی ہے؟

دونوں ماڈلز کے سنہ 2026 کے آغاز میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

میٹا کے مطابق، کمپنی اس وقت ایسے ’ورلڈ ماڈلز‘ پر بھی کام کر رہی ہے جو بصری معلومات کے ذریعے حقیقی دنیا کے ماحول کو سمجھنے اور اس کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب گوگل، اوپن اے آئی اور اینتھروپک جیسی کمپنیوں کی جانب سے مقابلہ بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: میٹا جعلی اشتہارات سے خطیر منافع کما رہی ہے، خفیہ دستاویزات کا انکشاف

میٹا نے اپنی اے آئی ڈویژن کو دوبارہ منظم کیا ہے اور ان نئے ماڈلز کی کامیابی کمپنی کی مستقبل کی اے آئی حکمت عملی کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp