بلوچستان میں پہلی بارش و برفباری، پنجاب میں شدید دھند سے موٹرویز بند

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے شدت اختیار کرلی ہے۔ شمال بالائی بلوچستان میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے دیواریں گر گئیں، بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور درخت جڑ سے نکل گئے۔

مزید پڑھیں: چند علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری، بیشتر علاقوں میں سردی اور دھند رہے گی

چمن، قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں تیز ژالہ باری بھی ہوئی۔ کان مہترزئی کے پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قریباً 10 ماہ بعد ہونے والی اس بارش سے شمالی بلوچستان میں جاری طویل خشک سالی کے خاتمے کی امید ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 لاہور سے سمندری، ایم 11 سیالکوٹ موٹروے اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:موسم: کہیں بارش اور برفباری، کہیں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہے۔ قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں بھی شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویکسین کی خریداری کے لیے پروکیورمنٹ اور شکایات کے ازالے کی کمیٹیاں قائم کی گئیں، مصطفیٰ کمال

خیبر میں پراسرار بیماری کا قہر، ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق، 2 بے ہوش

عالمی نظام میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں، پاکستان کے لیے قومی سلامتی اور عوامی خوشحالی اہم سوال ہے، اسحاق ڈار

کیا شوہر کے قتل کی سازش میں چیٹ جی پی ٹی بھی شریک تھا؟ بیوی کی چیٹ ہسٹری سے چونکا دینے والے انکشافات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جہلم اور پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گی، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

ویڈیو

راولپنڈی کا پنک بازار: کیا گلابی رنگ کاروباری خواتین کی زندگی بدل دے گا؟

جھنگ کی سڑک کے لیے لاہور کے چکر: کیا ترقیاتی فیصلے مقامی سطح پر نہیں ہوسکتے؟ پریشان حال شہریوں کا سوال

تھل جیپ ریلی: صحرا میں گاڑیوں کی گھن گرج اور ثقافت کے رنگ

کالم / تجزیہ

کیا ایٹمی حملے ممکن ہیں ؟

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟