کراچی میں دھند: 5 بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں شدید دھند کے باعث 5 بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس کی طرف منتقل کر دی گئیں۔

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا

اسی طرح، ایک نجی ایئر لائن کی پرواز جو جدہ سے روانہ ہوئی تھی، کراچی کے بجائے اسلام آباد پہنچی۔

پی اے اے کے ترجمان نے بتایا کہ محدود حدِ نگاہ میں پروازوں کی منتقلی حفاظتی اور معمول کے اقدامات کا حصہ ہے تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp