پوڈکاسٹ کے دوران قتل کی کال، ایک گھنٹے میں واپسی، شہربانو نقوی کی ویڈیو پر صارفین حیران

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اے ایس پی شہربانو نقوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کر رہی ہوتی ہیں کہ اسی اثنا میں انہیں ایس ایچ او کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوتی ہے۔ وہ میزبان سے کہتی ہیں کہ آپ یہیں بیٹھے رہیں ایک قتل کا واقعہ پیش آ گیا ہے میں جلدی سے ہو کر آتی ہوں۔

تقریباً 1 گھنٹے بعد اے ایس پی شہربانو نقوی دوبارہ پوڈکاسٹ میں واپس آتی ہیں جہاں میزبان ان سے پیش آنے والے واقعے کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ جواب میں وہ بتاتی ہیں کہ قتل ہو گیا تھا۔ میزبنا نے تفصیلات پوچھیں تو شہربانو نقوی نے بتایا کہ قتل کا واقعہ ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا تھا۔

اے ایس پی کے مطابق واقعے میں ایک شخص نے رقم کے تنازع پر منصوبہ بندی کے تحت اپنے دوست کو قتل کر دیا جبکہ مقتول کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب مقتول کے رشتہ دار باہر سے آئے اور فون کالز کا جواب نہ ملا تو انہوں نے دیوار پھلانگ کر اندر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ گھر کی مالکن کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جنہوں نے اشاروں کے ذریعے گھر میں موجود ملزم کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس پی شہربانو نقوی نے کونسا اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا؟

بعد ازاں رشتہ دار فوری طور پر تھانے پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی کے مطابق ملزم ایک بچی کو یرغمال بنائے ہوئے تھا اور اس پر اسلحہ تانے کھڑا تھا جبکہ مقتول کی لاش ڈرائنگ روم سے برآمد ہوئی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پوڈکاسٹ کلپ پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شمع جونیجو نے لکھا کہ ایک حاضر سروس پولیس افسر اپنی تشہیر کے لیے پوڈکاسٹ کر رہی ہوتی ہے کہ اچانک ایک کال آتی ہے۔ وہ ایف آئی آر درج کرنے اور کیس حل کرنے کے لیے وہاں سے چلی جاتی ہے۔ صرف ایک گھنٹے میں وہ واپس اسٹوڈیو آ جاتی ہیں اور مسکراتے ہوئے اور بے حسی سے کہتی ہے ’قتل ہو گیا تھا‘۔

علی نامی صارف نے لکھا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایک پولیس افسر یہ ناٹک کرتی تو اسے نا صرف برطرف کیا جاتا بلکہ جیل ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ  ایک گھنٹے میں ایف آئی آر نہیں لکھی جاتی انہوں نے نا صرف قاتل پکڑ لیا بلکہ وجہ قتل اور ساری کہانی میڈیا پر بتا دی عدالتیں جس کام میں سالوں لگا دیتی ہیں انہوں نے ایک گھنٹے میں کر دیا۔

یہ ویڈیو کلپ دیکھ کر سینیٹر روبینہ خالد کو بھی یقین نہیں آیا کہ یہ ویڈیو حقیقی ہے انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے؟

 ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ ہو رہی ہے؟

سینیٹر عون عباس بپی نے لکھا کہ مسخروں کے ہاتھ میں ملک آ چکا ہے۔ ایک سٹیج سجا ہوا ہے جہاں اوپر سے نیچے تک سستے ایکٹر بھرے گئے ہیں۔ وزیر ہوں یا مشیر، جج ہوں، پولیس یا بیوروکریٹ سب اپنی اپنی ڈرامےبازی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ محترمہ تو ایکٹنگ میں مریم بی بی کے بھی نمبر کاٹ رہی ہیں۔

طارق متین نے سوال کیا کہ یہ شہر بانو نقوی صاحبہ کیا دوران ڈیوٹی پوڈکاسٹ میں تشریف فرما تھیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے پیش نظر انتباہ جاری کردیا

خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

کم عمری کی شادی کا قانون غیر اسلامی ہے، 18 سال سے چھوٹے نوجوانوں کی شادیاں کرواؤں گا، مولانا فضل الرحمان

پارلیمنٹ نے دانش اسکول اتھارٹی سمیت 3 اہم قوانین منظور کرلیے، اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں

آرٹس کونسل کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب، شمعیں روشن

ویڈیو

غزہ پیس بورڈ میں شامل ممالک نے فوج نہ بھیجی تو کیا ہوگا؟ فرانسیسی صدر نے گرین لینڈ کے بدلے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا آفر کی؟

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے