انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، چیف ایڈوائزر محمد یونس کی امریکی ایلچی کو یقین دہانی

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ کہ ملک میں عام انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 12 فروری کو ہی منعقد ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے امریکی خصوصی ایلچی برائے جنوبی و وسطی ایشیا سرجیو گور کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں عام انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 12 فروری کو ہی منعقد ہوں گے، جبکہ عبوری حکومت آزاد، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام طویل عرصے کے آمرانہ طرزِ حکومت کے بعد اپنے جمہوری حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے بے حد پُرامید اور پُرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پارلیمانی انتخابات و ریفرنڈم، بنگلہ دیش کی غیر ملکی سفارتکاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے ووٹ کا حق واپس حاصل کرنے کے لیے بے چینی سے انتخابات کی منتظر ہے، جو ایک آمرانہ نظام کے دوران عوام سے چھین لیا گیا تھا۔

تقریباً آدھے گھنٹے پر مشتمل یہ گفتگو شام ساڑھے 7 بجے ڈھاکا کے وقت کے مطابق ہوئی، جس میں بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان تجارت اور ٹیرف سے متعلق مذاکرات، آئندہ انتخابات کی تیاریوں، جمہوری انتقالِ اقتدار اور نوجوان سیاسی کارکن شریف عثمان ہادی کے قتل جیسے اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سرجیو گور، جو بھارت میں امریکا کے سفیر بھی ہیں، نے تجارتی مذاکرات میں بنگلہ دیش کی کامیابی پر چیف ایڈوائزر کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکی حکومت نے بنگلہ دیشی مصنوعات پر باہمی ٹیرف کم کرکے 20 فیصد کر دیا ہے۔ انہوں نے شہید عثمان ہادی کے جنازے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کا بھی حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے قتل کیس، حملے اور احتجاج: بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئیں

گفتگو کے دوران چیف ایڈوائزر نے الزام عائد کیا کہ معزول حکومت کے حامی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھاری رقوم خرچ کر رہے ہیں اور ان کی مفرور رہنما انہیں تشدد پر اکسا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ عبوری حکومت ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ انتخابات میں اب تقریباً 50 دن باقی ہیں اور حکومت کا ہدف ایک شفاف، منصفانہ اور پُرامن الیکشن کرانا ہے، جو ملک کی تاریخ میں ایک یادگار مثال بنے گا۔

اس موقع پر کامرس ایڈوائزر شیخ بشیرالدین، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور ایس ڈی جیز کوآرڈینیٹر و سینئر سیکریٹری لامیہ مرشد بھی موجود تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری