ویڈیو: اسپتال میں ڈاکٹرز کا مریض پر بدترین تشدد، وجہ کیا بنی؟

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں واقع اندرا گاندھی اسپتال میں ایک سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے جس نے ایک مریض پر تشدد کیا۔

واقعے کی ویڈیو ایک اسپتال معاون نے ریکارڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر راغو نرولا نے مریض ارجن پنوار کو بستر پر لیٹے ہونے کے دوران بار بار مکے مارے۔ ویڈیو میں ایک اور ڈاکٹر کو بھی دیکھا گیا جو مریض کے پاؤں دبانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس نے نرولا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ IGMC انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش سکھوندر سکهو کی ہدایت پر تین رکنی تحقیقات کمیٹی قائم کی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راہول راؤ نے کہا کہ ’تحقیقات رپورٹ کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی جبکہ پولیس اپنی الگ تحقیقات کر رہی ہے‘۔

وزیر صحت دھنی رام شندل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ موجودہ عملے کی شمولیت کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علاج کے بجائے پٹائی، ڈاکٹر مریض کی جان کے درپے ہوگیا

مریض کا کہنا تھا کہ اس کو سانس کی دشواری کی شکایت پر برونکواسکوپی کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ ’ٹیسٹ کے بعد جب میں پلمونری وارڈ میں آرام کر رہا تھا ڈاکٹر نے میرے طبی ریکارڈ کے بارے میں پوچھتے ہوئے مجھے ’تو‘ کہا جس پر میں نے اعتراض کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp