رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کی بحریہ سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی نے ملاقات کی ہے، جس میں پیشہ ورانہ رابطوں اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پر یہ ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز ‘غازی’ کی چین میں کامیاب لانچنگ

نیول چیف نے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کا ہیڈکوارٹر آمد پر استقبال کیا۔ اس کے بعد پاکستان نیوی کے دستے نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بعد ازاں مہمان نے پاکستان نیوی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار پر پھول چڑھائے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سمندری سلامتی اور دو طرفہ بحری تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پیشہ ورانہ رابطوں اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی پالیسیوں سے کتنے وفادار ہیں؟ امریکا نے نیٹو اتحادیوں سے سوالات پوچھ لیے

میانمار کا 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادگی کا دعویٰ

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی