پی آئی اے کی نجکاری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری خوش آئند ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ عوامِ سے ہمارا پختہ عزم تھا کہ نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے تیز اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، جو ملکی معیشت پر بوجھ بنے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں قومی ایئر لائن کو خرید لیا

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے شفاف اور انتہائی مسابقتی بولی کے عمل کی کامیاب تکمیل اس عزم کی تکمیل میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، مشیر نجکاری محمد علی اور ان کی پوری ٹیم کو پی آئی اے کی بولی کے عمل کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز اور مکمل شفافیت کے ساتھ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہاکہ میں ہمیشہ یہ مؤقف رکھتا آیا ہوں کہ چاہے کوئی بھی کنسورشیم کامیاب ہوتا، اصل کامیابی پاکستان کی ہی ہوتی، اور آج کا نتیجہ اس یقین کی مکمل تصدیق کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے سرکردہ کاروباری گروپس اور پاکستان کے تجربہ کار اور معزز سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت ہماری معیشت اور اس کے مستقبل پر مضبوط اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ یہ عمل ابھی جاری ہے، اور آنے والے دنوں میں ہم مزید جوش، عزم اور محنت کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھیں گے تاکہ اپنی قوم کے لیے ایک روشن مستقبل تعمیر کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والی بولی میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے، خواجہ آصف کا اظہار اطمینان

عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!