قومی ایئرلائن کا برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ، مارچ سے لندن پروازیں شروع ہوں گی

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے مارچ سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق اس پیش رفت سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری مکمل، 135 ارب میں سے حکومت کو کتنی رقم ملے گی؟

ایئرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں۔ یہ سلاٹس اس سے قبل پابندی کے باعث محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو دیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے پابندی کے دوران اپنے قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انہیں عارضی طور پر ترکش ایئرلائن کے حوالے کیا تھا، جو اب واپس حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مارچ 2026 سے لندن کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق لندن فلائٹ آپریشن کی بحالی اور توسیع سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی ایئرلائن کی آمدن میں اضافے کی بھی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں