ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارج گروہ کا سرغنہ دلاور ساتھی سمیت ہلاک

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خوارج گروہ کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں انتہائی مطلوب سرغنہ دلاور بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے، امریکی جریدے کا انکشاف

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 دسمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں خوارج گروہ کا سرغنہ دلاؤر بھی شامل ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں مطلوب تھا۔ حکومت کی جانب سے دلاور کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘