’بند کرو اسے‘، لائیو پروگرام کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کی ویڈیو کس نے بند کرائی؟

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ایک ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص وہاں آیا اور چیختے ہوئے کہا ’بند کرو اسے‘، جس کے فوراً بعد ویڈیو منقطع ہو گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور سوال اٹھایا گیا کہ وہ شخص کون تھا جس نے لائیو پروگرام کے دوران احسن اقبال کو نشریات بند کرنے پر مجبور کیا۔ اس واقعے پر مختلف قیاس آرائیاں اور تبصرے بھی سامنے آئے۔

معروف صحافی اجمل جامی نے اس حوالے سے بتایا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ ان کے اسلام آباد میں واقع گھر پر خاندانی تقریب جاری تھی اسی دوران بچے اچانک ان کے مطالعہ خانے میں داخل ہو گئے تھے جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

بعد ازاں احسن اقبال نے خود بھی اس معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تشویش کا اظہار کرنے والے تمام افراد کے پیغامات کا شکریہ۔ ان کے مطابق لائیو نشریات کے دوران مختصر خلل اس وقت پیش آیا جب قریب موجود ایک شخص کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ براہِ راست آن ایئر ہیں اور وہاں کسی بات پر بحث ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ ہی دیر بعد دوبارہ انٹرویو میں شامل ہو گئے تھے اور امید ہے کہ اس معاملے کو بلاوجہ سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد احسن اقبال کی وضاحت سے مطمئن دکھائی نہیں دی اور اس واقعے پر مزید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سحرش مان نامی صارف نے دعویٰ کیا کہ شو کے دوران حملہ کرنے والے یا فون چھیننے والے کی آواز احسن اقبال صاحب کے بیٹے احمد اقبال کی ہے۔

ثمینہ پاشا نے کہا کہ یہ بہت ہی حیران کن واقعہ ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کون اتنا طاقتور ہے جو دندناتے ہوا آیا اور موبائل چھین لیا؟ اور کیوں؟

احسن واحد نے کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ آج جو ہوا قابل افسوس ہے لیکن اس سے زیادہ قابل رحم صورتحال یہ ہے کہ احسن اقبال صاحب کھل کر وہ صورتحال بتانے سے بھی گریزاں ہیں اور جس طرح معاملات بتانے یا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ویسا بالکل نہیں ہے یہ سب جانتے ہیں۔

بلال غوری کہتے ہیں کہ احسن اقبال صاحب نے کچھ دیر بعد پروگرام دوبارہ جوائن تو کرلیا اور بتایا کہ سب ٹھیک ہے مگر جس طرح کسی نے چیخ کر کہا بند کرو، اس سے یہ کوئی گھریلو معاملہ نہیں لگ رہا۔احسن اقبال صاحب ہی بتاسکتے ہیں کہ اس واقعہ کی حقیقت کیا ہے؟

کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ زبردستی کال بند کرانے کے بعد احسن اقبال پر تشدد ہوا ہے ان کی آنکھ سوجھی ہوئی ہے اور آواز میں بھی درد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست رٹ قائم کرےگی، چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف تحقیقات تیز کردیں

’خواتین کے حقوق قربان نہ کیے جائیں‘: یورپی یونین کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت پر ملالہ یوسفزئی کا سخت ردعمل

پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گرگئی

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا