بنگلہ دیش: میگھنا دریا پر 2 لانچوں کے تصادم سے 8 افراد ہلاک

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں میگھنا دریا کے ہارینا علاقے میں 2 مسافر لانچوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

چاند پور یونٹ کے ریور پولیس ایس پی مشفق الرحمان نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی کہ حادثہ ڈھاکا جانے والی ’ذاکر سمراٹ 3‘ اور ’ایڈونچر 9‘ لانچوں کے درمیان پیش آیا۔

مزید پڑھیں: عثمان ہادی قتل، ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمیشن پر حملہ، اخبارات کے دفاتر نذر آتش

حادثہ جمعرات کی صبح 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان ہوا۔ چاندپور ریور پورٹ ٹریفک انسپکٹر عبدالمنان نے بتایا کہ حادثہ رات کے وقت گہری دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے کے بعد، ذاکر سمراٹ لانچ کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی۔ لانچ حادثے کے بعد اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے صدرگاہ، ڈھاکا پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے