دنیا کی پہلی اڑنے والی کار کی مینوفیکچرنگ شروع، قیمت کیا ہوگی؟

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جب دنیا ابھی سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے مسائل سے نبرد آزما ہے، ایسے میں ایک امریکی کمپنی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی باقاعدہ تیاری شروع کر دی ہے۔

کیلیفورنیا کے شہر سان میٹیو میں قائم کمپنی Alef Aeronautics نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دسمبر 2025 کے آغاز میں اپنی فلائنگ کار Alef Model A کی مینوفیکچرنگ شروع کر دی ہے۔

ایک دہائی کی محنت

Alef Aeronautics کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی۔ بانیوں کا خیال تھا کہ یہ منصوبہ 6ماہ میں مکمل ہو جائے گا، مگر حقیقت میں اسے ایک دہائی لگ گئی۔ 2019 میں پہلا فل سائز پروٹوٹائپ تیار ہوا، اور اب جا کر کمرشل تیاری ممکن ہو سکی ہے۔

Alef Model A کیا ہے؟

یہ 100 فیصد الیکٹرک فلائنگ کار ہے۔ اس کی سڑک پر چلنے کی صلاحیت زیادہ سے زیادہ رفتار 25 میل فی گھنٹہ ہے۔  یہ ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرے گی۔  فلائینگ کار عام پارکنگ اسپیس میں کھڑی کی جا سکتی ہے۔

دنیا کی پہلی روڈ لیگل فلائنگ کار

یہ گاڑی 8پروپیلرز پر مشتمل ہے جو ایک میش نما فریم میں نصب ہیں۔ فضا میں اُڑتے وقت گاڑی کا ڈھانچہ گھوم جاتا ہے، اطراف کے حصے پروں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور ڈرائیور کی سیٹ کاک پٹ جیسی ہو جاتی ہے۔

فلائنگ کار کی قیمت کیا ہوگی اور مانگ کتنی ہے؟

اس کی متوقع قیمت 299,000 ڈالر ہے۔ اب تک فلائینگ کار کے 3,500 آرڈرز کمپنی کو مل چکے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بڑے پیمانے پر پیداوار کے بعد قیمت عام کمپیکٹ کار کے قریب آ سکتی ہے۔

 فلائنگ کار کا آرڈر کیسے کریں؟

نارمل وقت میں شامل لوگوں کو اس کے لیے  $150 ڈاؤن پیمنٹ کرنا ہوگی جبکہ ارجنٹ حصول کے خواہش مندوں کو  $1,500 ڈاؤن پیمنٹ کرنا ہوگی۔ ابتدائی خریداروں کو بیٹا ٹیسٹرز کے طور پر گاڑی ملے گی۔

سب سے بڑی رکاوٹ: قوانین

اس وقت فلائنگ کارز کے لیے واضح قوانین موجود نہیں ہیں۔ اس لیے کچھ سوالات جواب طلب ہیں۔ مثلاً کیا ڈرائیور کو پائلٹ لائسنس چاہیے ہوگا؟ گاڑی کو کار، ڈرون یا ہوائی جہاز سمجھا جائے گا؟ فضائی ٹریفک کنٹرول کیسے ہوگا؟ یہ تمام سوالات ابھی جواب طلب ہیں۔

Alef Model A محض ایک گاڑی نہیں بلکہ ٹرانسپورٹ کے مستقبل کی جھلک ہے۔ اگر قوانین، حفاظت اور لاگت کے مسائل حل ہو گئے تو آنے والے برسوں میں فلائنگ کارز سڑکوں ہی نہیں، آسمانوں پر بھی عام نظر آ سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

گوگل جیمنائی اور کیپ کٹ میں اشتراک، اب ایپ کے اندر ہی ویڈیو ایڈیٹنگ ممکن

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک

ہڈیوں جیسے میٹیریلز تیار، مصنوعی کولہے زیادہ مضبوط اور دیرپا بنانے میں کامیابی

مظفرآباد میں تعلیمی ادارے کے پرنسپل پر فائرنگ، مبینہ ملزم گرفتار

ویڈیو

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟