سال 2025 میں بیرونی سیاروں کی کھوج اور ناسا کے دیگر کارنامے

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 میں ناسا نے ہمارے شمسی نظام سے باہر کئی نئی دریافتیں کیں جس کے بعد اب تصدیق شدہ بیرونی سیاروں کی تعداد 6,000 سے تجاوز کر گئی ہے اور کئی ہزار دیگر تصدیق کے انتظار میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن انجینیئر میکائیلا بینٹ خلائی سفر پر جانے والی پہلی جسمانی معذور شخصیت بن گئیں

یہ سنگ میل اس سے صرف 3 دہائی بعد آیا ہے جب سنہ 1995 میں پہلی بار سورج جیسے ستارے کے گرد سیارہ دریافت ہوا تھا جس پر نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔

2025 میں دریافت شدہ نئے سیارے

سائنسدانوں نے اس سال ٹاٹوئین نما سیاروں کی شناخت کی جو 2 سورجوں کے گرد گردش کرتے ہیں اور سیاروں کی روایتی تشکیل کے اصولوں کو چیلنج کرتے ہیں۔

یہ سیارے زمین سے تقریباً 120 نوری سال دور واقع ہیں اور اپنی 2 ستاروں کے قطبین کے اوپر اور نیچے گردش کرتے ہیں۔

شیلی کے جیمینی پلینٹ ساؤتھ ٹیلیسکوپ کے ذریعے HD 143811 (AB)  نامی ایک عظیم الجثہ سیارہ دریافت ہوا، ج طویل عرصے تک آرکائیو ڈیٹا میں چھپا ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن: مدار میں 25 سال، جانیے دلچسپ معلومات

یہ دنیا زمین سے 446 نوری سال فاصلے پر ایک نوجوان بائنری سسٹم کے گرد گردش کرتی ہے۔

سب سے زیادہ زیر بحث سیارہ

K2-18b  نے 2025 میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کی کیونکہ اس کے ماحول میں زندگی کے آثار کے ممکنہ اشارے نے سائنسی مباحث کھڑے کردیے۔

تحقیق کے مطابق K2-18b ذیلی نیپچون قسم کے سیاروں کو سمجھنے کے لیے اہم ہدف ہے جو ہمارے شمسی نظام میں موجود نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: مریخ مشن: ناسا کے خلائی جہاز نے چپ سادھ لی، وجہ سمجھ سے باہر

جیمز ویب اسپیس ٹیلیسکوپ کے مشاہدات سے اس سیارے کے ماحول میں میتھین کے آثار سامنے آئے جو پیچیدہ یا حیاتیاتی سرگرمی کے امکان کو بڑھاتے ہیں۔ تاہم بعض سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ غیر حیاتیاتی گیسیں بھی یہ علامات پیدا کر سکتی ہیں اور سگنل بہت شور سے متاثر ہے۔

پروکسیما سینٹوری: سورج کا قریبی ہمسایہ

پروکسیما سینٹوری کے بارے میں سال 2025 میں سائنسدانوں نے مزید شفاف معلومات حاصل کیں جو صرف 4 اعشاریہ 2 نوری سال دور ہے۔ نیئر انفرا ریڈ پلینیٹ سرچر (این آئی آر پی ایس) نے چھوٹے سیارے  پروگزیما ڈی کی موجودگی کی تصدیق کی اور پہلے دعویٰ کیے گئے تیسرے سیارے کو مسترد کر دیا جس سے قریبی سیاروں کی فہرست کو درست کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: خانہِ کعبہ خلا سے ہیرے کی مانند چمکتا نظر آتا ہے، ناسا کی تصویر نے دنیا کو حیران کر دیا

لاوا کا وہ سیارہ جو اپنی فضا نہیں چھوڑتا

جے ڈبلیو ایس ٹی کے مشاہدات سے TOI-561b نامی ایک چھوٹا، جلتا ہوا لاوا سیارہ دریافت ہوا اپنے ستارے کے انتہائی قریب گردش کرتا ہے اور اس کا ایک سال زمین کے ایک دن سے بھی کم مدت کا ہوتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر اس کا دن کا حصہ توقع سے ٹھنڈا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اس کی فضا اربوں سالوں تک برقرار رہی ہے۔

کائناتی لمحے اور نئی دنیاوں کی پیدائش

زمین سے 437 نوری سال دور WISPIT 2b نامی ایک نیا سیارہ دریافت ہوا جو صرف ایک لاکھ سال کا ہے لیکن مشتری کے مقابلے میں 5 گنا بڑا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب ایک نیا سیارہ اپنی مدار سے مواد نکالتے ہوئے براہ راست مشاہدے میں آیا۔

اسی دوران سفید بونے ستارے کی سطح پر بھاری عناصر کی دریافت ہوئی جو ظاہر کرتی ہے کہ ستاروں کی ارتقا سے سیاروں کی مدار کی مستحکم حالت متاثر ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد ناسا انجینئر یاسر طفیل نے ’شاہ رخ خان کی کہانی‘ کو حقیقت میں بدل دیا

سال2025  کے اختتام پر بیرونی سیاروں کی تحقیق کا یہ سال سب سے زیادہ انقلابی رہا جس میں محض نئی دنیاوں کی دریافت کے بجائے ان کی تفصیلی خصوصیات کو سمجھنے پر زور دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم