بینظیر بھٹو کی قربانیاں جمہوریت اور پاکستان کے استحکام کے لیے مشعل راہ ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی اور قربانیاں جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب، حکومتی وفد کی گڑھی خدا بخش روانگی

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے سیاسی عمل میں رواداری اور حب الوطنی کو فروغ دیا، جو ان کی سیاسی میراث کا قابلِ فخر حصہ ہے۔ انہوں نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی قابلِ ذکر اقدامات کیے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو ایک پُرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ محترمہ بینظیر بھٹو کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ و چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘