بی جے پی کونسلر کے شوہر کی خاتون سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں بی جے پی کی ایک کونسلر کے شوہر پر ایک خاتون کے ساتھ چاقو کے زور پر زیادتی، واقعے کی ویڈیو بنانے اور بعد ازاں اسی ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے بار بار جنسی تعلق پر مجبور کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق، ملزم نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ واقعے کی ویڈیو موبائل فون پر ریکارڈ کر کے اسے جان سے مارنے اور خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں، جس کے باعث وہ طویل عرصے تک خاموش رہنے پر مجبور رہی۔

ملزم کی شناخت اشوک سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو رام پور باگھیلان نگر پریشد کی بی جے پی کونسلر کا شوہر ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مبینہ طور پر اشوک سنگھ کو ایک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرتے اور متاثرہ خاتون کو دھمکاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے مدھیہ پردیش: بی جے پی رہنما کی نابینا خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں ملزم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے
’میرا کیا ہوگا؟ کچھ نہیں ہوگا۔ جہاں شکایت کرنی ہے کر لو، میرا کچھ نہیں بگڑے گا۔‘

پس منظر میں خاتون کو روتے ہوئے شکایت درج کرانے کی بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے گزشتہ پیر کے روز تحریری شکایت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستنا، ہنس راج سنگھ کو دی، جس میں بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً 6 ماہ قبل پیش آیا تھا، مگر جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باعث وہ خاموش رہی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے فوری طور پر تفتیش ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج تریویدی کے سپرد کر دی۔

یہ بھی پڑھیے ہندی سیکھو ورنہ نکل جاؤ، بی جے پی کونسلر کی غیر ملکی کوچ کو سرعام دھمکی

خاتون کے مطابق، اشوک سنگھ، جو گاؤں کارہی کا رہائشی ہے، اس کے گھر میں داخل ہوا، چاقو کے زور پر زیادتی کی، ویڈیو بنائی اور خاموش رہنے پر مجبور کیا۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ 20 دسمبر کو ملزم نے دوبارہ اس سے بدتمیزی کی اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اپنی خواہشات پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم کا مجرمانہ پس منظر ہے اور اسے ماضی میں ضلع بدر بھی کیا جا چکا ہے، جس کی وجہ سے وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

خاتون نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ملزم باقاعدگی سے اس کی دکان پر آ کر گالم گلوچ کرتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے، جس سے خوف اور ہراسانی کی فضا قائم ہے۔

پولیس کی مبینہ عدم کارروائی

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ 5 روز قبل پولیس سے رجوع کرنے کے باوجود تاحال کوئی ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں آئی، اور اسے اپنی اور اپنے خاندان کی جان کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

اس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسے یا اس کے اہل خانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہو گی۔

پولیس حکام کے مطابق، وائرل ویڈیو کی صداقت کی جانچ کی جا رہی ہے اور تمام شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم خبر فائل کیے جانے تک کسی گرفتاری کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں