نئی شادی شدہ خاتون نے ہنی مون سے واپسی پر خودکشی کیوں کی؟

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلورو میں 26 سالہ نئی شادی شدہ خاتون گنوی (رشا) نے مبینہ طور پر دباؤ اور ہراسانی کے باعث خودکشی کرلی۔ وہ رامامورتی نگر کے بی چنناسندرا کی رہائشی تھیں۔

پولیس کے مطابق گنوی کو بدھ کے روز ان کے والدین کے گھر میں پھانسی لگے ہوئے پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن جمعرات کی رات دورانِ علاج وہ چل بسیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کو سونپ دی گئی۔

مزید پڑھیں: نوبیاہتا جوڑے کا دلخراش انجام: بیوی کے بعد شوہر نے 1000 کلومیٹر دور جاکر خودکشی کر لی

گنوی کے والد ششی کمار آر نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کی بیٹی کو شادی کے بعد سے ہی ہراسانی اور جہیز کے لیے دباؤ کا سامنا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سسرال نے تقریبِ ولیمہ کے لیے 23 نومبر کو پیلس گراؤنڈز میں تقریب منعقد کرنے پر خاندان پر قریباً 40 لاکھ روپے خرچ کرنے کا دباؤ ڈالا۔

گنوی اور شوہر سراج نے حال ہی میں سری لنکا کا 10 روزہ ہنی مون کیا، جس دوران مبینہ ہراسانی جاری رہی۔ ذہنی دباؤ کے باعث گنوی نے ہنی مون مختصر کرکے 21 دسمبر کو بنگلورو واپس آ کر والدین کے گھر قیام کیا۔ سراج اور اس کے اہلِ خانہ اس وقت غائب ہیں اور پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور یونیورسٹی میں طالب علم کی خودکشی: واقعہ کب اور کیسے پیش آیا؟

رامامورتی نگر پولیس نے والد کی شکایت پر سراج اور اس کے اہلِخانہ کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی اور موت کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں