احسن اقبال کے بعد شیر افضل مروت کو بھی لائیو پروگرام روکنا پڑا، ویڈیو کس کی وجہ سے بند کی گئی؟

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بعد رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ یہ ویڈیو اُس وقت سامنے آئی جب نجی ٹی وی کے ایک لائیو پروگرام کے دوران ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی اور شیر افضل مروت کے بیٹے نے اچانک اسکرین پر آ کر رقص شروع کر دیا۔

پروگرام کے میزبان عادل نظامی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت سے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا بیٹا سامنے آگیا اور ڈانس کرنے لگا۔ بچے کی اس حرکت کے باعث انٹرویو کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بند کرو اسے‘، لائیو پروگرام کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کی ویڈیو کس نے بند کرائی؟

شیر افضل مروت نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بیٹا میری توجہ ہٹا رہا تھا تو میں نے اس کی منت کی اور اسے واپس جانے کو کہا۔ پروگرام میں شریک مہمان سامعہ خان بھی اس منظر پر اپنی ہنسی نہ روک سکیں جبکہ میزبان عادل نظامی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل اس نوعیت کی ویڈیوز عام ہو چکی ہیں بہتر ہے بچے کو کچھ فاصلے پر جا کر ڈانس کرنے دیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Connect (@pakistanconnect)

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال کی بھی لائیو پروگرام کے دوران اسی نوعیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ احسن اقبال ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص وہاں آیا اور چیختے ہوئے کہا ’بند کرو اسے‘، جس کے فوراً بعد ویڈیو منقطع ہو گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور سوال اٹھایا گیا کہ وہ شخص کون تھا جس نے لائیو پروگرام کے دوران احسن اقبال کو نشریات بند کرنے پر مجبور کیا۔ اس واقعے پر مختلف قیاس آرائیاں اور تبصرے بھی سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید نے آموں کے بہانے مجھے منشیات میں پھنسانے کی سازش کی تھی، جاوید لطیف کا دعویٰ

احسن اقبال نے خود بھی اس معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تشویش کا اظہار کرنے والے تمام افراد کے پیغامات کا شکریہ۔ ان کے مطابق لائیو نشریات کے دوران مختصر خلل اس وقت پیش آیا جب قریب موجود ایک شخص کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ براہِ راست آن ایئر ہیں اور وہاں کسی بات پر بحث ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ ہی دیر بعد دوبارہ انٹرویو میں شامل ہو گئے تھے اور امید ہے کہ اس معاملے کو بلاوجہ سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟