دی وائر اور ویپ کے نامور اداکار عیسیٰ وٹلاک 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور امریکی ڈرامہ سیریز ’دی وائر‘ اور سیاسی طنزیہ شو ’ویپ‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور امریکی اداکار عیسیٰ وٹلاک 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی تصدیق ان کے منیجر برائن لیبمین نے کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نیویارک میں ایک مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔ عیسیٰ وٹلاک کو خاص طور پر دی وائر میں بدعنوان ریاستی سینیٹر کلی ڈیوس کے کردار سے عالمی شہرت حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزن میں غیر معمولی کمی کی شکار 27 سالہ خاتون انتقال کرگئیں

وہ اس سیریز کے پانچوں سیزنز میں مجموعی طور پر 25 اقساط میں نظر آئے اور اپنے جاندار مکالموں اور منفرد اندازِ اداکاری کے باعث ناظرین میں بے حد مقبول رہے۔

مشہور فلم ساز اسپائک لی نے اپنے دیرینہ ساتھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ میں انہیں اپنی پوری زندگی یاد رکھوں گا۔

عیسیٰ وٹلاک فلم ساز اسپائک لی کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کر چکے تھے جن میں شی ہیٹ می (2004)، ریڈ ہُک سمر (2012)، چی-ریک (2015)، بلیک کلانس مین (2018) اور ڈا فائیو بلڈز (2020) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار کرس ریا 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انڈیانا کے شہر ساؤتھ بینڈ میں پیدا ہونے والے وِٹلاک نے فٹ بال کیریئر انجری کے باعث ترک کرنے کے بعد ساؤتھ ویسٹ منی سوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی سے تھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں وہ سان فرانسسکو منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے اسٹیج تھیٹر میں کام کا آغاز کیا۔

انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں ٹیلی وژن پر چھوٹے کرداروں سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا جن میں کیگنی اینڈ لیسی شامل ہے جبکہ فلمی دنیا میں انہوں نے گڈفیلاز اور گریملنز 2: دی نیو بیچ جیسی فلموں میں مختصر مگر یادگار کردار ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’راہبوں جیسی زندگی‘ گزارنے والا چینی باڈی بلڈر 30 برس کی عمر میں دل کے عارضے سے انتقال کر گیا

دی وائر کے بعد عیسیٰ وٹلاک HBO کی مشہور سیاسی طنزیہ سیریز ویپ کا حصہ بنے، جہاں انہوں نے تین سیزنز تک سیکریٹری آف ڈیفنس جارج میڈوکس کا کردار نبھایا، جو صدارتی امیدوار سیلینا میئر کے سخت حریف کے طور پر سامنے آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟