بھارتی شہر فرید آباد میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 28 سالہ خاتون کو چلتی وین میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی وین تحویل میں لے لی ہے۔ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے اور شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہے۔
A late-night search for a lift turned into a nightmare in Haryana’s Faridabad after a woman was allegedly raped inside a moving van by two young people who later threw her onto the road and fled, police said.
Swipe to find out more about the details.#Woman #Van #Faridabad… pic.twitter.com/Hzt0lYxjAb
— IndiaToday (@IndiaToday) December 31, 2025
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا، جب 28 سالہ خاتون رات کے وقت گھر جانے کے لیے گاڑی کی منتظر تھی۔ اسی دوران 2 نوجوانوں نے اسے وین میں سوار کیا اور گھر چھوڑنے کا جھانسہ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک وین میں رکھا گیا، جہاں دونوں ملزمان نے اس کے ساتھ بار بار زیادتی کی۔ رات تقریباً 3 بجے ملزمان نے خاتون کو چلتی وین سے سڑک پر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں اس کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور خون بہنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں چلتی وین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 2 گھنٹے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا
متاثرہ خاتون کو اس کے اہل خانہ فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کے چہرے پر 10 سے 12 ٹانکے لگائے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم وہ شدید صدمے میں ہے اور تاحال اس کا تفصیلی بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔
CCTV visuals have emerged showing the van in which a 28-year-old #Faridabad woman was gang-raped on Tuesday for over two hours before being thrown on the road.
In the CCTV footage, the van is seen moving along a road as several other vehicles stand parked in the foreground.
The… https://t.co/tjy5oSGssv pic.twitter.com/1Z9lEunmNp
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) January 1, 2026
سی سی ٹی وی فوٹیج میں وین کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اطراف میں دیگر گاڑیاں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔
متاثرہ خاتون کی بہن نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ واقعے سے ایک روز قبل شام ساڑھے 8 بجے خاتون نے فون کر کے بتایا تھا کہ اس کا والدہ سے جھگڑا ہوا ہے اور وہ ایک سہیلی کے گھر جا رہی ہے، جہاں سے 3 گھنٹے میں واپس آنے کا کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں خاتون کا اغوا اور اجتماعی زیادتی، ویڈیو بیان بھی آگیا
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شادی شدہ ہے، اس کے 3 بچے ہیں اور گھریلو تنازع کے باعث وہ شوہر سے الگ رہ رہی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔











