تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبرز کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) سب سے آگے ہیں، جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر 400 ملین سبسکرائبرز، منفرد پلے بٹن مل گیا
ٹاپ 10 کی فہرست میں صرف تفریحی چینلز ہی نہیں بلکہ بچوں، گیمنگ اور میک اپ سے متعلق یوٹیوب اسٹارز بھی شامل ہیں، جو اپنی مختلف ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ سب سے امیر یوٹیوبرز کی فہرست کچھ یوں ہے:
01: MrBeast ، ایک ارب ڈالر
02: Jeffree Star، 200 ملین ڈالر
03: Logan Paul، 150 ملین ڈالر
04: Like Nastya، 125 ملین ڈالر
05: Ryan’s World، 100 ملین ڈالر
Top 10 Richest Youtubers In The World:
1. 🇺🇸 MrBeast: $1 Billion
2. 🇺🇸 Jeffree Star: $200 Million
3. 🇺🇸 Logan Paul: $150 Million
4. 🇷🇺 Like Nastya: $125 Million
5. 🇺🇸 Ryan’s World: $110 Million
6. 🇬🇧 KSI: $100 Million
7. 🇺🇸 Dude Perfect: $100 Million
8. 🇺🇸 Jake Paul: $100…— World of Statistics (@stats_feed) January 1, 2026
06: KSI، 100 ملین ڈالر
07: Dude Perfect، 100 ملین ڈالر
08: Jake Paul، 100 ملین ڈالر
09: Ninja، 50 ملین ڈالر
10: PewDiePie، 45 ملین ڈالر
ویب سائٹ Richest Tubers کے مطابق یہ اعداد و شمار یوٹیوب کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اسٹارز کی آمدنی سے اخذ کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں تخلیق کار نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ اربوں ڈالر کی کمائی بھی کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر ویڈیو گیمز، بچوں کے کارٹون، چیلنجز اور میک اپ سے متعلق چینلز نے اس مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، ڈکی بھائی کے بعد رجب بٹ سمیت کئی بڑے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی شروع
یوٹیوب کی مقبولیت اور اشتہارات سے ہونے والی آمدن کی بدولت نوجوان تخلیق کار بھی اب اس پلیٹ فارم کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر اپنانے لگے ہیں۔ محنت اور مستقل مزاجی سے یوٹیوب ایک ارب ڈالر کی کمائی کا ذریعہ بن سکتا ہے، چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو۔














