بلوچستان کی بیٹی ایمان تاجک جو محض 3 سال میں قومی ووشو اسٹار بن گئی

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی ہونہار بیٹی ایمان تاجک نے کم عمری میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح پر اپنی پہچان بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

محض 3 سال کے مختصر عرصے میں ایمان تاجک نے ووشو کے میدان میں شاندار کارکردگی دکھا کر خود کو پاکستان کی ابھرتی ہوئی نیشنل ووشو اسٹار کے طور پر منوا لیا ہے۔

مختلف قومی مقابلوں میں کامیابیاں اور متعدد گولڈ میڈلز ان کی محنت، لگن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ایمان تاجک نے ووشو جیسے مشکل اور سخت کھیل میں اپنی انتھک محنت کے ذریعے حریف کھلاڑیوں کو بارہا شکست دی۔

کوچز اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق ایمان نہ صرف تکنیکی طور پر مضبوط ہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی ایک بااعتماد اور پختہ کھلاڑی بن کر سامنے آئی ہیں جو کسی بھی اعلیٰ سطح کے مقابلے کے لیے ایک اہم وصف سمجھا جاتا ہے۔

ایمان کا روزمرہ معمول انتہائی منظم اور نظم و ضبط سے بھرپور ہے۔ وہ روزانہ 3 گھنٹے تک سخت پریکٹس کرتی ہیں جس میں ہر پنچ، ہر کِک اور ہر موو میں ان کی پیشہ ورانہ سنجیدگی نمایاں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ کیوں نہیں دیے جاتے؟

ان کی ٹریننگ میں رفتار، طاقت اور تکنیک پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، جس نے انہیں قلیل مدت میں نمایاں مقام دلایا۔

ایمان تاجک کا کہنا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، مسلسل محنت اور خود پر یقین ہی اصل طاقت ہے۔

ان کا عزم ہے کہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں اور اپنی کامیابیوں کے ذریعے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کا نام روشن کریں۔

کھیلوں سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایمان تاجک کو مناسب سرپرستی، سہولیات اور حکومتی تعاون فراہم کیا جائے تو وہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

بلوچستان جیسے پسماندہ تصور کیے جانے والے صوبے سے ایسی باصلاحیت کھلاڑی کا ابھرنا نوجوان نسل کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اسمبلی نے سرکاری آسامیوں میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 33 فیصد کرنے کی قرارداد منظور کرلی

ایمان تاجک کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو بلوچستان کی بیٹیاں بھی کسی سے کم نہیں اور کھیلوں کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کر سکتی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینا ہوں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے 60 ممالک کو چارٹر بھیج دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ ایڈوائزری پینل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ویڈیو

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

مردان جیل کے قیدی ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کرنے لگے، مگر کیسے؟

کشمیری وازوان، ذائقوں کی روایت اور تاریخ

کالم / تجزیہ

منٹو کا ہم راہی

مصدق سے مادورو تک

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے