پاکستانی قالین ڈیزائنر کو ترکیہ میں عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ترکیہ میں منعقد ہونے والی ایکسپو ’آئی سی ایف ای، کارپٹ اینڈ فلور کورنگز فیئر 2026‘ میں بیسٹ مکسڈ ویونگ تکنیک ڈیزائن ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ عالمی نمائش قالین ڈیزائن کے شعبے میں دنیا کے اہم ترین بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں شمار کی جاتی ہے۔

پاکستانی قالین ڈیزائنر سکندرین حسن جو کمپنیز ریڈ اِنک اور ترکحنوم ہوم کی بانی اور کری ایٹو ڈائریکٹر ہیں نے یہ ایوارڈ جیتا۔

یہ ان کی آئی سی ایف ای میں مسلسل دوسری کامیابی ہے، جو پاکستان کی قالین سازی کو عالمی سطح پر حاصل ہونے والی پذیرائی کی علامت ہے۔

ایوارڈ یافتہ قالین ’فریکچرڈ ہارمنی‘ کو اس کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے سراہا گیا، جو فلیٹ ویو، سوماک اور ریزڈ اینڈ کٹ پائل تکنیکوں کے تہہ در تہہ امتزاج پر مبنی ہے۔

یہ قالین مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے، جس میں ہاتھ سے کاتی گئی اون اور جوٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ بعض ریشے بغیر رنگ کے قدرتی حالت میں رکھے گئے ہیں۔ قالین کی تخلیق ساخت، شکل اور مواد کے تضاد کے ذریعے ٹوٹ پھوٹ اور ازسرِ نو تشکیل کے درمیان بصری کشمکش کو اجاگر کرتی ہے۔

آئی سی ایف ای ڈیزائن ایوارڈز میں دنیا بھر سے مینوفیکچررز، خریدار اور رجحانات پر نظر رکھنے والے ماہرین شرکت کرتے ہیں۔ منتخب ڈیزائنز کو نمائش کے مرکزی داخلی حصے میں قائم خصوصی ٹرینڈ ایریا میں پیش کیا جاتا ہے۔

مسلسل 2 برس ایوارڈ جیتنے کے بعد، ریڈ اِنک اور ترکحنوم ہوم نے پاکستانی ہاتھ سے بنے قالینوں کو عالمی عصری ڈیزائن کے مکالمے میں نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میان عتیق الرحمان کی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے عالمی نمائش میں بھرپور شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتویٰ جاری کردیں گے، ایرانی پارلیمنٹ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات

گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

ویڈیو

جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں

شہر اقتدار میں 28ویں آئینی ترمیم کی چہ مگوئیاں، تھرتھلی مچ گئی

درختوں سے پولن الرجی اسلام آباد کے شہریوں کو کیسے متاثر کررہی ہے؟

کالم / تجزیہ

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘

کینیڈا کے انڈے

پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل