والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے بڑی کٹوتی کا انتباہ

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بزرگ والدین جو اپنی زندگی کے سنہری لمحات بچوں کے ساتھ گزارنے کے خواب دیکھتے ہیں، بعض اوقات انہی بچوں کی لاپرواہی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے بزرگ شہریوں کے تحفظ اور عزتِ نفس کو یقینی بنانے کے لیے تلنگانہ حکومت ایک اہم قانون سازی کرنے جا رہی ہے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف قانون متعارف کرائے گی جو اپنے والدین کی دیکھ بھال میں ناکام رہیں۔ ان کی تنخواہ سے 10 سے 15 فیصد کٹوتی کی جائے گی اور یہ رقم والدین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اولڈ ایج ہوم کی تنہایوں میں مِسٹری مووی کا جنم، معمر افراد نے کمال کردکھایا

چیف منسٹر ریڈی نے کہا کہ جو لوگ اپنے والدین کی دیکھ بھال نہیں کرتے، وہ سماج کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔ یہ ایک انسانی اقدام ہے تاکہ ہمارے بزرگ عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

مزید برآں، حکومت بزرگ شہریوں کے لیے ڈے کیئر سینٹرز قائم کر رہی ہے، جہاں ان کی شکایات کو سنجیدگی سے سنا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اولڈ ایج ہوم میں بزرگ کیسے عید مناتے ہیں؟

ریڈی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو مزید نمائندگی دینے کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ اگلے مقامی انتخابات میں ہر میونسپل کارپوریشن میں ایک کو-آپشن ممبر کی پوسٹ اس کمیونٹی کے لیے مخصوص ہوگی۔

چیف منسٹر نے کہا کہ ’ہمارا مقصد ایک پرواہ کرنے والا اور منصفانہ تلنگانہ بنانا ہے جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بجٹ اجلاس کے دوران ایک جامع صحت پالیسی کا اعلان کرے گی جس کے تحت ریاست کے تمام شہریوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرخ کھوکھر کے خلاف مقدمات کی تاریخ، کئی کیسز میں بریت، بعض میں سزا سنائی گئی

مریم نواز کا صاف پانی منصوبہ تیز، خراب پانی والے علاقوں میں بوتل بند پانی پہنچانے کا فیصلہ

کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟ لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم