جاوید شیخ دوست اداکارہ بشریٰ انصاری پر شدید برہم، وجہ کیا بنی؟

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر اداکار جاوید شیخ نے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی طلاق پر کی گئی طنزیہ بات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حالیہ ایونٹ کے دوران بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ جاوید شیخ کے پاس گئیں، لیکن انہیں کھانا پیش نہیں کیا گیا کیونکہ ان کے پاس گھر نہیں تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جاوید شیخ کا گھر میری آنکھوں کے سامنے بنا اور اجڑ بھی گیا ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ میری وجہ سے نہیں اجڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by raheel baig official (@raheelbaig100)

اس پر جاوید شیخ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ نے میری ٹوٹی ہوئی شادی پر مذاق کیا لیکن ٹوٹا ہوا گھر مذاق نہیں ہے۔ میں نے کبھی ان کے ٹوٹے ہوئے گھر یا شادی کی ناکامی پر تبصرہ نہیں کیا۔ اگلی بار جب آپ میری کہانی سنائیں تو اپنی بھی شامل کریں کیونکہ آپ کی شادی بھی کامیاب نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد صارفین نے جاوید شیخ کی حمایت کرتے ہوئے بشریٰ انصاری کے طنز پر افسوس کا اظہار کیا۔ صارفین نے جاوید شیخ کو لیجنڈ قرار دیا اور ان پر کیے گئے طنز کی مذمت کی جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ شاید دونوں کی دوستی کو نظر لگ گئی ہے۔

اس ایونٹ میں جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری کے علاوہ  سینئر اداکار بہروز سبزوری، روبینہ اشرف، اور شبیر جان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟