2 مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق، 24 زخمی

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 2 مختلف علاقوں گوادر اور سرگودھا میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 23 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ ایک حادثہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں مسافر کوچ کو پیش آیا، جبکہ دوسرا سانحہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں شدید دھند کے باعث رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گرفتار

گوادر میں کراچی سے جیونی جانے والی ایک مسافر کوچ ہڈ گوٹھ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 9 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

کراچی سے جیونی جانے والی مسافر کوچ

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی علاقے میں شدید دھند کے باعث ایک منی ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منی ٹرک بے قابو ہو کر گلا پور بنگلہ نہر میں جا گرا، تاہم نہر خشک تھی۔ اس حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ منی ٹرک میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جو ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چاغی: ریکوڈک پروجیکٹ سائٹ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس اور ریسکیو اداروں کے مطابق دونوں واقعات کی الگ الگ تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حکام نے شہریوں سے خراب موسم اور طویل سفر کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ امن منصوبے پر مثبت پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد پر زور

ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد میں ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کا نیا باب، مریم نواز سے 30 رکنی کاروباری وفد کی اہم ملاقات

ویڈیو

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

براڈ پیک سانحہ: 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 7 کی تلاش جاری

نوجوان عالمی امن اور مکالمے کے سفیر بنیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا پیغام

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟