چاغی: ریکوڈک پروجیکٹ سائٹ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک پروجیکٹ سائٹ روڈ پر شدید ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں، حادثہ اس وقت پیش آیا جب پی ایس او کے آئل ٹینکر اور ایک مسافر گاڑی کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر گاڑی کا ڈرائیور، جس کا تعلق تفتان سے بتایا جاتا ہے، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد میں سے 10 غیر ملکی تھے جن کا تعلق ازبکستان سے تھا اور وہ ایران کی جانب سفر کررہے تھے۔ تصادم کے باعث مسافر گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر نوکنڈی کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ اسپتال حکام کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مراکز منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس: ہنزہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں جبکہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!