وسطی و جنوبی امریکی پروازوں کے لیے الرٹ وارننگ جاری کر دی

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ہوائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ میکسیکو، وسطی امریکا اور جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں کے اوپر پروازوں میں احتیاط برتیں، کیونکہ فوجی سرگرمیوں اور نیویگیشن میں خلل کا خدشہ موجود ہے، جس سے پروازوں کے دوران ممکنہ خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ

ایف اے اے نے جمعہ کو ایک سلسلہ وار نوٹم (Notices to Airmen) جاری کیے ہیں جو میکسیکو، وسطی امریکا کے ممالک، ایکواڈور، کولمبیا اور مشرقی پیسفک کے متعدد فضائی حدود پر پرواز کرنے والی ایئرلائنز کے لیے احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان وارننگز کا اطلاق 16 جنوری سے شروع ہو کر 60 دن تک جاری رہے گا۔

ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ وارننگ ممکنہ فوجی سرگرمیوں اور GPS/سیٹلائٹ نیویگیشن میں مداخلت جیسے خدشات کی بنیاد پر جاری کی گئی، جو ہوائی جہازوں کے تمام الٹیٹیوڈز (ارتفاعات) پر رسک پیدا کر سکتے ہیں، خاص طور پر اوور فلائٹ، ایئرپورٹ پر آمد و روانگی کے دوران۔

عالمی صدراتی سطح پر بڑھتی ہوئی تناؤ اور فوجی قوت کی تعیناتی کے درمیان یہ انتباہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ماہ جب امریکا نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کی اور صدر نیکولس مادورو کو حراست میں لیا، تو ایف اے اے نے کیریبئن کے اوپر بھی پروازوں پر احتیاطی پابندیاں عائد کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

میکسیکو کی حکومت نے ایف اے اے کی وارننگ کو احتیاطی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی فضائی حدود یا مقامی ایئر لائنز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے، اور فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہتا ہے۔

ایف اے  اےکے اس اقدام کا مقصد ہوابازی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور ہوائی کمپنیوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ روٹس اور آپریشنز کو مناسب طریقے سے منظم کر سکیں۔

ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں