قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان ریلویز سے متعلق ترامیم سمیت کئی اہم بلز اور توجہ دلاؤ نوٹسز شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5:00 بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہو گا۔ ایجنڈے میں اسلام آباد میں غیر قانونی فرنیچر نمائشوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا ہوگا؟

ایوان میں اسلام آباد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ترمیمی بل اور پاکستان نیم آف ایمبولینس ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کینابس پریوینشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل پر بھی بحث شامل ہے۔

نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس میں مزید 20 روزہ توسیع کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے چیئرمین پلین بلوچ کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور

وفاقی وزیر برائے ریلویز ٹرانسفر آف ریلویز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کا حصہ ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: ڈاکٹر سمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان لفظی جنگ، جوڈیشل کمیشن کا تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ

آئندہ 6 ماہ پاکستان میں ہاکی کے میدان آباد رہیں گے، متعدد بین الاقوامی ایونٹس متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، تعاون کو وسعت دینے کا عزم

حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، طاہر اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں علما و مشائخ کا متفقہ فتویٰ

سونا چاندی سستے ہوگئے، بھاؤ کیا رہا؟

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے