کیا عام پاکستانی بھی بھارتی کپڑے خرید سکتا ہے؟ سیاسی شادیوں میں بھارتی ملبوسات پر خالد انعم نے اہم سوال اٹھا دیا

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 معروف سینئر اداکار خالد انعم نے حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی بیٹی کی شادی میں دلہنوں کے لباس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سننے  میں آ رہا ہے دلہنوں نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہنے تھے۔

خالد انعم نے اس سلسلے میں کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، میرے خیال میں تجارت کھلنی چاہیے اور سب کے لیے دستیاب ہونی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تجارت کھل گئی ہے اور یہ ملبوسات خود جا کر خریدے گئے ہیں یا آن لائن منگوائے گئے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Media Insightpk (@mediainsightpk)

اداکارکا مزید کہنا تھا کہ کیا عام پاکستانی بھی اس طرح جا کر بھارتی ملبوسات یا چیزیں خرید سکتے ہیں؟ اگر یہ سب کے لیے ہے تو ضرور ہونا چاہیے لیکن اگر صرف چند لوگوں کے لیے یہ سہولت ہے تو پھر گڑ بڑ ہے۔ ہمیں بھی چیزیں لینے کی اجازت دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین کرنا ہی بین ہو جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی روحیل کے مہندی کے لباس کے بارے میں کہا جا رہا ہے انہوں نے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کا تیار کردہ ایمرلڈ گرین اور ملٹی کلر لہنگا زیب تن کیا، جو بھاری کشیدہ کاری، ملٹی پینل ڈیزائن اور سِیکوئنز سے مزین تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون