اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنّہ خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنّہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا ایئرپورٹ سے اپنے جوہو والے گھر واپس آ رہا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جوہو کے سلور بیچ کیفے کے قریب ایک تیز رفتار مرسڈیز آٹو رکشہ سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وہ اکشے کمار کے سکیورٹی قافلے کی ایک گاڑی سے جا ٹکرائی۔ اس ٹکر سے قافلے کی گاڑی اکشے کی ایس یو وی سے جا ٹکرائی جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

حادثے میں سب محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آٹو کے ڈرائیور اور مسافر کو فوری طور پر نکال لیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ اکشے کمار فوراً اپنی گاڑی سے نکلے اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد میں شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ اسی دن پیش آیا جب اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنّہ اپنی 25ویں شادی کی سالگرہ منانے کے لیے بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp