اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنے پہنچ گئے

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ قومی اسمبلی سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اس حوالے سے باقاعدہ درخواست دائر کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی درخواست دائر کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا مرحلہ مکمل کریں گے، جس کے بعد درخواست عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

سینیٹرز پہلے ہی درخواست دائر کر چکے

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیٹرز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر چکے ہیں، جس پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات کی درخواستیں موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہیں، جس کے اثرات آئندہ عدالتی فیصلوں اور سیاسی منظرنامے پر پڑ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp